جیکٹ تیار کرنے والے دہشت گرد زاہد اقبال عرف ادریس کشمیری کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، ملزم دارالحکومت میں بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا

نشر من طرف shahzad في 3 July 2009

اسلام آباد ۔ 3 جولائی وفاقی پولیس نے خود کش بم اورخودکش جیکٹ تیارکرنے  والے ایک دہشت گرد زاہد اقبال عرف ادریس کشمیری کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ملزم دارالحکومت میں بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ میجر جنرل (ر) امیر فیصل خان علوی کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کئی اہم انکشاف کئے ہیں اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق زاہد اقبال عرف ادریس کشمیری دہشت گرد کا تعلق الیاس کشمیری گروپ سے ہے اور وہ میران شاہ شمالی وزیرستان اور کالاڈھاکہ میں بم اور خودکش جیکٹ تیار کرتا ہے اور رائفل سے نشانہ بنانے کابھی ماسٹر ہے۔ دہشت گرد نے داڑھی منڈوا کر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کر رکھا تھا اور عنقریب ایک بڑی تحریب کاری کی کارروائی کرنےوالا تھا جس کو ڈی آئی جی آپریشن کی سربراہی میں سی آئی ڈی اسلام آباد پولیس نے انتہائی مہارت اور ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ 

أترك تعليقا