فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 26 اہلکار ہلاک

نشر من طرف editor في 4 July 2009

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چھبیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ اس فوجی ہیلی کاپٹر میں چھبیس اہلکار سوار تھے اور حادثے میں تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی کی سرحد پر گرا ہے اور اس میں بیس سے پچیس تک اہلکار اور افسر سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کُرم ایجنسی سے پشاور جا رہا تھا کہ راستے میں اسے حادثہ پیش آ گیا۔helikaptor

انہوں نے کہا کہ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اس حادثے میں زخمی یا ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔ میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ فوجی جوان جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی فوج باقاعدہ طور پر آپریشن تو نہیں کر رہی لیکن چند ہفتے قبل پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے اپر اورکزئی ایجنسی میں مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس میں دو شہریوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

أترك تعليقا