صدر زرداری سے وزیراعظم گیلانی اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران امن وامان کی صورتحال اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی اور بحفاظت واپسی سے متعلق امور پربھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔