اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے 2 جج صاحبان جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس ایم جاوید بٹر کو فوری طور پر ملازمت سے ریٹائر ہونے کی اجازت دیدی ہے۔ صدر مملکت کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ 31 جولائی 2009ءکو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس ایم جاوید بٹر نے صدر سے فوری طور پر ملازمت سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی۔ صدر مملکت نے اس ضمن میں وزیراعظم کی طر ف سے بھیجی گئی سمری پر ہفتہ کو دستخط کر دیئے۔ ترجمان نے کہا کہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس ایم جاوید بٹر کو بالترتیب 10 جنوری 2002ءاور 31 جولائی 2004ءکو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا