متحدہ کے وزرا وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

نشر من طرف shahzad في 7 March 2010

لاہور: ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سمیت متعدد ایشوز پر اسے اعتماد میں نہیں لیا،پارٹی کے وزراء جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ لاہور میں ایم کیو ایم کے چھبیسویں یوم تاسیس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ ان کی جماعت اتحادی ہے لیکن حکومت نے کئی ایشوز پر انھیں اعتماد میں لیا۔

ایم کیو ایم پنجاب کے صدر مقصود اعوان نے کہا کہ پارٹی نے صوبہ بھر میں رکنیت سازی کا آغاز کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں پنجاب کے چار زونز اور تحصیلوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اب یونین کونسلز کی سطح پر پارٹی منظم کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما سیف یار خان کا کہنا تھا پارٹی ملک کے اٹھانوے فیصد غریب اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اور سندھ،کشمیر اور بلتستان کے بعد پنجاب سے بھی متوسط طبقے کی قیادت کو ایوانوں میں پہنچائے گی۔

أترك تعليقا