اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا دور اٹھائیس اور انتیس مارچ کو واشنگٹن میں ہوگا۔ پاکستان، بھارت کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے حصول اور اس سے خطے میں پیدا ہونے والے عدم توازن کا معاملہ اٹھائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کا یہ پہلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وفد کی قیادت ہیلری کلنٹن کریں گی۔
ڈائیلاگ میں پاکستان، بھارت کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے حصول اور خطے میں پیدا ہونے والے عدم توازن کا معاملہ اٹھائے گا۔ اس کے علاوہ پچیس فروری کو پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت تنازعات کے حل میں امریکی کردار بھی سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے دوران زیر بحث آئے گا۔