عراق: ووٹوں کی گنتی جاری

نشر من طرف shahzad في 7 March 2010

بغداد: عراقی پارلیمنٹ کی تین سو پچیس نشستوں کیلئے آج ووٹنگ ہوئی۔ انتخاب میں چھ ہزار دو سو اٹھارہ امیدوارمد مقابل تھے۔ ایک ہزار آٹھ سو ایک خواتین نے بھی الیکشن میں حصہ لیا۔ سیکورٹی فورسز اور مختلف ممالک میں عراقی پناہ گزین حق رائے دہی پہلے ہی استعمال کرچکے تھے۔ پولنگ کے دوران بغداد ائیرپورٹ بند رہا اور سڑکوں پر عراقی فوج اور پولیس اہلکار گشت کرتے رہے۔ دو لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود بغداد میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔

انتخابات کا عمل دشمن کی دھمکیوں کے باوجود جاری رہا اور صورتحال قابو میں رہی، ہر جگہ سکیورٹی اہلکار مستعدی سے انتخابی عمل کی نگرانی کرتے رہے۔ انتخابات کی نگرانی کیلئے پانچ سو سے زائد بین الاقوامی مبصرین عراق میں موجود تھے۔

أترك تعليقا