کراچی: واٹرکورسز ملازمین کا دھرنا

نشر من طرف shahzad في 7 March 2010

کراچی: مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کی سربراہی میں نیشنل پروگرام فارامپروومنٹ آف واٹر کورسز کے ملازمین کا کراچی پریس کلب پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ این پی آئی ڈبلیو کے ملازمین مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس جانے سے روکنے کے لئے پولیس کے تشدد اور لاٹھی چارج کے بعد تین روز سے کراچی پریس کلب پر دھرنا دئے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے بھی ہفتے کو دھرنے میں حصہ لیا۔

حکومت سندھ کا موقف ہے کہ ان ملازمین کو ورلڈ بینک اور محکمہ زراعت نے دو ہزار پانچ میں تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا تھا، ان ملازمین کی مدت دو ہزار آٹھ میں پوری ہوچکی ہے۔ پروگرام کی معیاد بڑھنے کے باعث ایک ہزار پانچ سو چوہتر ملازمین رواں سال تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ ملازمین کے دھرنے کا قانونی طور پر کوئی جواز نہیں۔ اس معاملے کو پریشر گروپ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت سندھ اس معاملے میں کچھ نہین کرسکتی۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ سمری صدر کے پاس موجود ہے وہ چاہیں تو مستقل کرسکتے ہیں

أترك تعليقا