ہور: لاہور کے ماڈل ٹاؤن دھماکے میں جہاں قرآن اکیڈمی کی بلڈنگ بری طرح متاثر ہوئی اور دس طلبہ بھی زخمی ہوئے وہیں معجزانہ طور پر اکیڈمی میں رکھے قرآن پاک کے نسخے محفوظ رہے۔ ایس آئی اے کے دفتر کے عقب میں واقع قرآن اکیڈمی میں دھماکے کے وقت طلبا اور طالبات حدیث و قرآن کی کلاسیں لے رہے تھے۔
خودکش حملے کے بعد اکیڈمی کی چھت زور دار دھماکے سے ان پر آگئی جس میں فیملی کواٹرز میں رہائش پزیر دو خواتین سمیت آٹھ طلبا زخمی ہوگئے۔ اکیڈمی میں واقع ہاسٹل کی عمارت اور ہال کمرے کو شدید نقصان پہنچا،طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ عمارت بری طرح متاثر ہونے کے باوجود وہاں رکھے گئے قرآن پاک کے سینکڑوں نسخے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔