اسلام آباد: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور آئینی ترامیم سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ صدر اور وزیر ا عظم نے اتفاق کیا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو جلد از جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ ملاقات میں صدر زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔