انداز نرالے

تصفح حسب التصنيف ...

 

رشوت روکنے کے لیے بغیر جیب کی پتلونیں

Wednesday 1 July 2009

رشوت روکنے کی کوشش کے سلسلے میں نیپال کے بڑے ایئرپورnepalٹ پر فرائض ادا کرنے والے عملے کو ایسی پتلونیں فراہم کی جائیں گی جن کی جیبیں نہیں ہوں گی۔

نیپال میں انسدادِ رشوت ستانی کے محکمے کا کہنا ہے کہ کھاٹمنڈو کے ہوائی اڈے پر رشوت کی شکایات بہت زیادہ بڑھ گئی تھیں جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جیبوں کے بغیر پتلونوں سے حکام کو ’بے ضابطیگوں‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔‘

یہ اقدام وزیرِ اعظم کے اس بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیق کرنے والے کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے ہوائی اڈے پر ایک ٹیم بھیجی تھی جس کا کام مسافروں کے ساتھ حکام اور عملے کے رویے پر مبنی شکایات کو دیکھنا تھا۔ ’ہم نے دیکھا کہ ایسی شکایات درست تھیں۔‘

اے ایف پی کے مطابق اس اقدام کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر عملے کو پہننے کے لیے ایسی پتلونیں دی جائیں جن کی جیبیں نہ ہوں۔ سول ایوی ایشن کی وزارت کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے۔