لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں 6-94 روپے فی لٹر اضافے کے پیش نظر ریل کرایوں میں 5 سے 20فیصد تک اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کی اعلان اگلے ایک دو روز میںکر دیا جائیگا۔ اس سلسلے میں جی ایم ریلوے سعید اختر نئے کرایوں کی سفارشات تیار کر کے اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے فریٹ کے کرایوں میں 10سے20فیصد اور اکانومی تا اے سی کلاس کے کرایوں میں 5سے10فیصد اضافہ کی سفارش کی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے آخری مرتبہ 28جولائی2008میں اے سی کلاس کے کرایوں میں 15فیصد، پارسل کرایو ں میں 10فیصد اور باقی تمام کلاسز کے کرایوں میں8فیصد اضافہ کیا تھا جبکہ پھر گزشتہ رمضان میں 21اگست کو 15روز کے لئے ریل کرایوں میں 20فیصد کمی کر دی تھی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کو تنخواہوں، پنشن’ مینٹی نینس اور روزمرہ کے اخراجات کو مد نظر رکھ کر کرایوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔
پاکستان
تصفح حسب التصنيف ...
ریلوے نے کرایوں میں سے فیصد تک اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا
Thursday 2 July 2009شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ عسکریت پسندوں کے مکمل صفائے کے ساتھ ختم ہوگی
Wednesday 1 July 2009 اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف
جنگ عسکریت پسندوں کے مکمل صفائے کے ساتھ ختم ہوگی ۔ صدر آصف علی زرداری بدھ کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ایوان صدر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر صحت اعجاز احمد جاکھرانی کی پریس کانفرنس
Tuesday 30 June 2009اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت اعجاز احمد جاکھرانی نے کہا ہے کہ نئی صحت پالیسی منظوری کیلئے جولائی کے آخر تک کابینہ میں پیش کر دی جائے گی، ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے سہ جہتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، بیرونی دباﺅ کے باوجود سوات میں قیام امن کیلئے نظام عدل کو قبول کیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے پر مجبوراً آپریشن شروع کیا، صدر آصف علی زرداری نے اس وقت بھی ملک کو بچایا جب محترمہ کو شہید کر کے ملک توڑنے کی سازش کی گئی اور اب بھی ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔