
تصاویر
تصفح حسب التصنيف ...
راولپنڈی دھماکے کی تصاویر
Friday 3 July 2009زیادہ بچے پیدا کرنے پر ٹیکس خلاف شریعت ہے،جامعہ بنوریہ
Thursday 2 July 2009کراچی (آن لائن) ممتاز عالم دین اورجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ زیادہ بچے پیدا کرنے پر ٹیکس لگانے کی تجویز شریعت کے خلاف ہے ،دہشت گردی اور بدامنی کا تعلق کثرت آبادی سے نہیں بلکہ مسائل کے حل نہ ہونے اور وسائل کے غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ہے۔وزراء اپنی خفت مٹانے کے لئے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں ،عورت کی زندگی کو خطرہ ہو تو امتناع حمل کی تدابیر اختیا ر کی جاسکتی ہے ، نام نہاد عوامی نمائندے قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی سے باز رہیں،ایسے کسی بھی قانون لانے کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی۔
وفاقی وزیر صحت اعجاز احمد جاکھرانی کی پریس کانفرنس
Tuesday 30 June 2009اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت اعجاز احمد جاکھرانی نے کہا ہے کہ نئی صحت پالیسی منظوری کیلئے جولائی کے آخر تک کابینہ میں پیش کر دی جائے گی، ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے سہ جہتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، بیرونی دباﺅ کے باوجود سوات میں قیام امن کیلئے نظام عدل کو قبول کیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے پر مجبوراً آپریشن شروع کیا، صدر آصف علی زرداری نے اس وقت بھی ملک کو بچایا جب محترمہ کو شہید کر کے ملک توڑنے کی سازش کی گئی اور اب بھی ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔