ہفت روزہ حق موجود » رسالت
	<sy:updateFrequency>1</sy:updateFrequency>
پاکستان گیلانی اور زرداری کا نہیں ہے پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کا ہے اسے مذاق نہیں بننے دینگے۔ میاں نواز شریف
بھمبر: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نےکہا ہے کہ صدر آصف علی  زرداری نے <a href="http://guluna.com"target="_blank"rel="external"title="" >پاکستان میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔  پاکستان گیلانی اور زرداری کا نہیں ہے پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کا ہے  اسے مذاق نہیں بننے دینگے۔ ہم پر اداروں کیخلاف الزام لگانے کی بات غلط ہے۔  زرداری خوشامد سے کسی کی خدمت نہیں کر رہے۔ اداروں کااحترام ہے، ایبٹ آباد  معاملے پر کمیشن کیوں نہیں بنا  اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیوں  نہیں کیا گیا؟ اداروں کی بدنامی کا باعث پرویز مشرف بنے۔ زرداری کے مشیر  اتنی خوشامد کریں جتنی برداشت کرسکیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز  کردیا ہے زبانی دعوے نہیں کرتے عمل کرکے دکھائیں گے۔ اداروں کو اپنی حدود  میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ آزاد کشمیر میں بھمبر کےحلقہ این اے 7 میں (ن)  لیگ کےانتخابی جلسے سےخطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نےکہا کہ آزاد کشمیر  میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہےزبانی دعوے نہیں کرتے جو بات کرینگےاس پر  عمل بھی کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر میں آغاز بھی اچھا ہےاور انجام  بھی اچھا ہوگا۔ جعلی قسم کی سیاست ہمیں کرنا نہیں آتی کہ ووٹ سے لیا اور  پھر تو کون اور میں کون۔ اکثر سیاسی پارٹیوں نے خالی دعوے کئے مگر عملی طور  پر ووٹ لینے کے بعد کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نےکہا کہ زرداری کےساتھ وعدہ  کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں حالات  بدلیں گےیہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ قانون  توڑنے والوں کی حمایت کرینگے یا اداروں کو کمزورکرینگے۔ انہوں نےکہا کہ  آزاد عدلیہ کےججوں کو گھروں میں نظر بند کرکے ان کے بچوں کو سکول جانے سے  روکا گیا پاکستان کے اندر جاری پچاس سالوں سے یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ زرداری کو کئے گئےوعدوں کی کوئی خبر نہیں ہے وہ اپنےایجنڈے  پر لگےہوئےہیں۔ انہوں نےملک میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا ہوا  ہےان کےوزراء بھی آج ہم پر طعنے اور فقرے کستے ہیں کہ نواز شریف اداروں  کےخلاف باتیں کر رہے ہیں ہم اداروں کیخلاف نہیں ہیں لیکن اداروں کو اپنی  حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ زرداری کے مشیروں کو چاہیے کہ خوشامد اتنی  کرو جتنی کہ برداشت کی جاسکےاتنی نہ کرو کےسر شرم سے جھک  جائے۔ انہوں  نےکہا کہ اداروں کی بدنامی کا باعث نواز شریف نہیں  پرویز مشرف بنے ہیں  جنہوں نےملک کےفوجی افسروں کو باہر جانے سے روک دیا تھا۔ جمہوری حکومت  کےدعویدارو اگر تمہیں اداروں سے اتنا پیار ہےتوایبٹ آباد معاملے پر کمیشن  بنانے سے کیوں گبھراتےہو آخر کون سی رکاوٹ ہےجو تمہیں کمیشن بنانےسے روکتی  ہے؟ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان زرداری اور گیلانی کا نہیں یہ  پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام اور پچاس لاکھ کشمیری عوام کا ہے ہم اس کو  مذاق   نہیں بننے دینگے۔ انہوں نےکہا کہ اب ملک میں جعلی سیاست نہیں چلےگی  ترقی کی سیاست چلےگی۔ انہوں نےکہا کہ آج عوام کو گیس نہیں دی جارہی بے  روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت اربوں کھربوں روپے کمانے والی فیکٹریوں  کو گیس کی فراہمی کررہی ہے لیکن غریب گھر میں چولہے کیلئے گیس نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نواز کی بنیاد ڈال دی ہے۔ مسلم  لیگ(ن) دیگرعلاقوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی ہر سیاسی پارٹی کا مقابلہ  کریگی آزاد کشمیر میں شیر آگیا گیڈر بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عوام  نواز شریف کا 99 کی دہائی کا دور دیکھنا چاہتے ہیں جب  ملک میں لوڈ شیڈنگ  بے روزگاری نہیں تھی جب  سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی مسئلہ کشمیر کے حل  کیلئے لاہور آئے تھے اور انہوں نے  مسئلہ کشمیر حل کرنے کی یقین دہانی  کرائی تھی لیکن ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے کارگل کا  محاذ کھول کر میری تمام  کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف سوموٹو کیلئے چیف جسٹس کو درخواست دیدی
اسلام آباد ۔ سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر قانون  پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف سوموٹو کیلئے چیف جسٹس کو درخواست دیدی ہے ۔جس  میں چیف جسٹس سے استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللہ کے بیان کے متعلق  سپریم کورٹ ریکارڈ اور شہادتوں کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے ۔  رانا ثناء اللہ نے بابر اعوان کو واجب القتل قرار دیا تھا جس کیخلاف چیف  جسٹس کو دی گئی درخواست میں بابر اعوان نے کہا ہے کہ مجھے میرے خاندان یا  میری جائیداد کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہوں  گے ۔ یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ جو میڈیا میں ماورائے عدالت قتل کا بیان  دیتا ہے وہ ججوں کی تعیناتی کے کمیشن کا بھی حصہ ہے عدالت اس معاملے میں  مداخلت کرے ۔درخواست گذار کو یہ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت جھوٹے الزامات  کی بنیاد پر درخواست گذار کو گرفتار کرنے کیلئے بیتاب ہے تا کہ جیل ،  پولیس سٹیشن یا کچہری میں ان پر حملے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ رانا ثناء  اللہ نے جو واجب القتل ہونے کا بیان دیا ہے وہ ماورائے عدالت قتل کے مترادف  ہے۔ ان حالات میں درخواست گذار کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
پاکستان میں 17لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین آباد ہیں اور اقوام متحدہ خوراک ، رہائش اور زندگی کے دیگر شعبوں میں انکی بھر پور مدد کررہا ہے ۔ اقوام متحدہ
کوئٹہ :اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) بلوچستان  کے سربراہ حوزے بلیزا نے کہا ہے کہ <a href="http://guluna.com"target="_blank"rel="external"title="" >پاکستان میں 17لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین  آباد ہیں اور اقوام متحدہ خوراک ، رہائش اور زندگی کے دیگر شعبوں میں انکی  بھر پور مدد کررہا ہے ۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مہاجرین کے  عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کمشنر  کوئٹہ نسیم لہڑی ،صوبائی سیکرٹری داخلہ ظفراللہ بلوچ اورکوئٹہ میں مقیم  افغان قونصل حاجی عبدالبہادر نے بھی خطاب کیا۔  تقریب میں افغان بچوں نے  قومی ترانے اور ٹیبلو بھی پیش کئے، اس کے علاوہ مہاجرین کی زندگی پر ایک  ڈرامہ بھی شرکاء کیلئے دلچسپی کا باعث بنا۔یو این ایچ سی آر بلوچستان کے  سربراہ نے حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کیا جو گزشتہ  30سال سے افغان مہاجرین کو صحت،تعلیم اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے  لئے اقوام متحدہ اور دیگراداروںسے بھر پور تعاون کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا  کہ 1951ء میں اقوام متحدہ نے مہاجرین کے حوالے سے کنونشن پر تمام ممالک کے  دستخط کرائے تھے اور آج 60سال پورے ہوگئے۔صوبائی سیکرٹری داخلہ ظفراللہ  بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ 30سال سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر  رہا ہے کیونکہ افغان مہاجرین کی اکثریت بطور مزدورزندگی کے مختلف شعبوں پر  اثرانداز ہواہے کیونکہ انکی ہنرمندی سے پاکستان کے بعض اقتصادی شعبوں میں  بہتری بھی آئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ تین لاکھ چالیس ہزار رجسٹرڈ افغان  مہاجرین اس وقت بھی بلوچستان میں آباد ہیں اور اقوام متحدہ کا ادارہ برائے  مہاجرین (یو این ایچ سی آر)ان مہاجرین کی افغانستان واپسی کیلئے حکومت  بلوچستان کی بھر پور مدد کر رہا ہے، اس کے علاوہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب  کے متاثرین کی دوبارہ بحالی میں بھی یو این ایچ سی آر نے حکومت اور  بلوچستان کے عوام کا بھر پور ساتھ دیا تھا جس کے باعث صوبائی حکومت سیلاب  زدگان کے مسائل پر بہت حد تک قابو پالیاہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ  میں مقیم افغان قونصل حاجی عبدالبہادر نے کہا کہ افغانستان میں ثور انقلاب  کی وجہ سے جو افغان متاثر ہوئے اس وقت سے لیکر آج تک پاکستان نے افغان عوام  کی ہرممکن مدد کی جو آج بھی افغان مہاجرین کی صورت میں جاری ہے جس پر ہم  حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیںاس کے علاوہ اقوام متحدہ  کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے بھی افغان مہاجرین کی بہت  امداد کی جس پر ہم اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
مسلم لیگ (ن) کا بگڑتی ہوئی ملکی صورتحال میں حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے بگڑتی ہوئی ملکی  صورتحال میں حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے (ن) لیگ کے قائد  میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبل ازوقت انتخابات کیلئے حکومت پر  دبائو بڑھائیں اور اس سلسلے میں ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے ۔  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار مہتاب  احمد عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں قومی اسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس کے  دوران حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا گیا اور  فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی بجٹ اجلاس کے فوری بعد  میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گی ۔ سردار مہتاب نے اجلاس کے بعد میڈیا کو  بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اراکین کی رائے ہے کہ اب حکومت کو مزید ڈھیل  نہیں دی جاسکتی یہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی ہے اور اسے مزید وقت دینا  ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں نہیں ہوگا اور ہم (ن) لیگ کی قیادت سے  مطالبہ کرینگے کہ وہ قبل ازوقت انتخابات کروانے کیلئے حکومت پر دبائو  بڑھائے کیونکہ اب اس آپشن پر عمل بہت ضروری ہوگیا ہے اور یہی عوام کی مرضی  بھی ہے یہ حکومت عوامی مسائل سے مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے ۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
ایم وی سوئز کے عملے کو پی این ایس بابر سے پی این ایس ذوالفقار میں منتقل کردیا ہے۔
<a href="http://www.travel-culture.com/pakistan/karachi.shtml"target="_blank"rel="external"title="Karachi" >کراچی ۔  پاک بحریہ کے آپریشن امید نو کے دوسرے مرحلے میں صومالی قزاقوں  سے تاوان کے بدلے آزادی پانے والے ایم وی سوئز کے عملے کو پی این ایس بابر  سے پی این ایس ذوالفقار میں منتقل کردیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق  پی این ایس بابر کو قزاقوں سے رہائی پانے والے ایم وی سوئز اور عملے کو  بچانے کا ٹاسک دیا گیا تھا ، جبکہ عملے کی وطن واپسی کیلئے پی این ایس  ذوالفقار کو بھیجا گیا ، جس میں عملے کے تمام بائیس ارکان کو منتقل کردیا  گیا ہے۔ پی این ایس ذوالفقار جدید جنگی آلات سے لیس بحری جہاز ہے، جو ایم  وی سوئز کے عملے کو لے کر کراچی کیلئے روانہ ہوچکا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا  رہا ہے کہ پی این ایس ذوالفقار دو روز میں <a href="http://guluna.com"target="_blank"rel="external"title="" >پاکستان پہنچ جائے گا۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ <a href="http://www.travel-culture.com/pakistan/karachi.shtml"target="_blank"rel="external"title="Karachi" >کراچی میں  رینجرز اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کےواقعہ پر پوری قوم کو تشویش  ہےوہ ذاتی طور پر اس واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیںـ ملزموں کو انصاف کے کٹہرے  میں لایا جائےگا۔ ایک شخص کےاقدام پر ادارے کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔  آرٹیکل 63 ارکان پارلیمنٹ کو فوج اورعدلیہ  کےخلاف نازیبا زبان استعمال  کرنے سے روکتا ہےـ جمعرات کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کےخواجہ سعد  رفیق کی طرف سے کراچی میں رینجرز اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کےقتل سےمتعلق  انتہائی جذباتی نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ارکان کو چاہئے  کہ وہ اس واقعہ پر رد عمل کا مظاہرہ آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریںـ  ایک  شخص کےاقدام پر کسی ادارے کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتاـ انہوں نےکہا کہ  آرٹیکل 63 ارکان پارلیمنٹ کو اس بات کا پابند بناتا ہےکہ وہ اعلی عدلیہ اور  مسلح افواج کے خلاف کوئی نازیبا زبان استعمال نہیں کرسکتےجو اس ایوان میں  کی گئی ہے۔ وزیراعظم نےایوان کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان  کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی اور انہیں انصاف کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔  وزیراعظم نےکہا کہ اگر کوئی رکن یہ کہےکہ یہ جرنیلوں نے کیا ہے اور ان کے  خلاف نازیبا زبان استعمال کرے تو ایسےالفاظ کارروائی سے حذف ہونے چاہئیں۔  وزیراعظم نےکہا کہ پوری قوم کو اس واقعہ پر تشویش ہے۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار شہید ۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر  دیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جوابی کارروائی  میں بارہ شدت پسندوں بھی مارے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح دہشتگردوں نے  مکین میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ جس پر  سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ سرکاری ذرائع کے  مطابق جھڑپ میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں بارہ  دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
کراچی میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال پر رحمن ملک سے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے ملاقات کی ۔
اسلام آباد: وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک سے اے این پی سندھ کے صدر  شاہی سید نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں انہوں نے <a href="http://www.travel-culture.com/pakistan/karachi.shtml"target="_blank"rel="external"title="Karachi" >کراچی میں  امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ  کراچی کے حالات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کریمنلز کیخلاف بلاتفریق کارروائی  کی جائے ۔  انہوں نے کہا کہ اگر ہماری جماعت میں بھی کوئی کریمنلزہیں توان  کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارٹی پر الزام نہیں  لگاتے، کراچی میں ہر صورت میں امن قائم کیاجائے کیونکہ کراچی میں امن قائم  ہوگا تو جمہوری اور سیاسی عمل کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی، انہوں نے  وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ وہ کے ای ایس سی کے معاملہ کو حل کرنے میں اپنا  کردار ادا کریں ،کراچی میں جو مختلف چھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہیں ان کا  بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے ۔  وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے کہا کہ  کراچی میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے  کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، صوبائی حکومت کراچی کے حالات کو بہتر بنانے  کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ،وزیر داخلہ نے اے این پی کے صدر اسفند  یار ولی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے کراچی کے حالات کو مزید  بہتر بنانے کیلئے ہمیشہ دوستانہ اور ہمدردانہ رویہ رکھا ہے۔  وزیر داخلہ نے  کہا کہ کراچی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام پارٹیوں کو اپنا  کردار ادا کرنا ہوگا ۔  حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے  اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ کراچی  <a href="http://guluna.com"target="_blank"rel="external"title="" >پاکستان کا اکنامک حب ہے، اس کی ترقی اور اس میں امن وامان کی بحالی کیلئے  حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے،  اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کراچی  میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفاقی  حکومت خصوصاً  وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر ممکن  تعاون کا یقین دلایا ۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
کراچی، نوجوان کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتارکر لیا گیا۔
کراچی، نوجوان کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو مقدمہ درج کرنے کے  بعد گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق رینجرز اہلکاروں کیخلاف مقدمہ  پورٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نمبر دو سو ستائیس قتل کی دفعہ کے  تحت درج کیا گیا، جس کے بعد ہیڈ کوارٹر سے رینجرز اہلکاروں کو حراست میں لے  لیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمنکا کہنا ہے کہ واقعہ کی غیر  جانبدار تحقیقات ہونگی۔
		<slash:comments>0</slash:comments>
آرمی چیف کی طرف سے صدر اور وزیراعظم کو تحقیقات کے عمل کے دوران فوج سے متعلقہ تمام اداروں کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ۔
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح  کے اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا ،اور <a href="http://guluna.com"target="_blank"rel="external"title="" >پاکستان  کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر  بھی کیا گیا ،  جبکہ اس اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اور آرمی  چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق اس سے  قبل وزیراعظم کی صدرسے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں موجودہ سیاسی  صورتحال زیر بحث آئی جبکہ عسکری اور سیاسی قیادت کے اجلاس میں ملکی سلامتی  اور علاقائی امورپر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔  ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا  کہ یہ اعلیٰ سطح کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا جس میں اس بات پر  اتفاق کیا گیا کہ 2مئی کو امریکہ کی طرف سے ایبٹ آباد میں کئے گئے آپریشن  کی تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق قائم کئے گئے کمیشن کو جلد  فعال بنایا جائے گا تاکہ کمیشن  بلاتاخیر اپنا کام شروع کرسکے ۔  ذرائع کے  مطابق آرمی چیف کی طرف سے صدر اور وزیراعظم کو تحقیقات کے عمل کے دوران فوج  سے متعلقہ تمام اداروں کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ۔  اجلاس  میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے متعلق مغرب کی طرف سے کئے گئے  پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا گیا جبکہ اجلاس میں ایٹمی اثاثوں سے متعلق  ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے بیان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ عسکری اور  سیاسی قیادت میں اس بات پر اتفاق تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے ملک کی  سلامتی اور دفاع کے ضامن ہیں اور ایک کثیر الجہتی کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام  کے تحت ہیں جو کہ عالمی اصولوں کے مطابق ہیں ان اثاثوں کی حفاظت کیلئے تمام  تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس کیلئے پاکستان کو کسی تیسرے ملک  کی مدد کی ضرورت نہیں ۔  ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر بھی بات چیت  ہوئی اور آرمی چیف نے امریکی مرکزی کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس کی  ملاقاتوں  بارے بھی صدر اور وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ،اس کے علاوہ  قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن اور امریکہ کی طرف سے ڈرون  حملے جاری رکھنے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔
		<slash:comments>0</slash:comments>